Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی نابودی یقینی، اصل جنگ امریکا سے ہے(حسن نصراللہ)

اسرائیل، کینسر کے پھوڑے کی طرح ہے جو مٹ جائیگا ، فلسطین کی آزادی کا راستہ مسلحانہ جد و جہد ہے ، کوئی بھی دوسرا راستہ وقت کی بربادی کرنے جیسا ہے
کچھ عشروں کے دوران علاقے میں جنگ اس لئے شروع کرائی گئی تاکہ علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں قائم رہے،یوم القدس پر خطاب
بیروت(نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی نابودی تو یقینی ہے تاہم حقیقی جنگ تو امریکا سے ہے،عالمی یوم قدس کے موقع پر سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت، کینسر کے پھوڑے کی طرح ہے جو مٹ جائے گا ، سمندر سے لے کر یعنی بحیرہ روم سے دریائے اردن تک کا علاقہ فلسطین ہے جسے فلسطینیوں کو دیا جانا چاہئے ، فلسطین کی آزادی کا راستہ مسلحانہ جد و جہد ہی ہے ، اس کے علاوہ کوئی بھی دوسرا راستہ وقت کی بربادی کرنے جیسا ہے،سید حسن نصر اللہ کے مطابق فلسطینی ظاہری طور پر اسرائیل کے خلاف بر سر پیکار ہیں تاہم اصل مقابلہ تو امریکا سے ہے، گزشتہ کچھ عشروں کے دوران علاقے میں جنگ اس لئے شروع کرائی گئی تاکہ علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں قائم رہے ،ایران پر مسلط کردہ جنگ اور موجودہ وقت میں یمن پر سعودی عرب کا حملہ، یہ سب اسی پالیسی کا حصہ ہیں،انہوں نے اسلامی مزاحمتی محاذ میں ایران کو مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی سبب ہے کہ امریکا کے ہر اقدامات کا شکار ایران ہی ہوتا ہے، مزاحمتی محاذ ڈٹا رہے گا اور اس کو زیادہ طاقتور بنانے کا عمل جاری رہے گا، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے مطابق اسرائیل اس عمل کو کسی بھی صورت میں یمن، شام، عراق اور لبنان، کہیں بھی روک نہیں پائے گا ،انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کی جانب سے اپنے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا انجام صرف ناکامی اور خیانت ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular