
دوحہ : قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے کہاہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیاں ثالثوں کو مشکل اور معاہدے کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن نے ایک بیان میں کہاکہ دوحہ نے بارہا غزہ میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری اور ٹارگٹ کلنگ کے معاملات اٹھائے ہیں اور ان کے نتائج سے خبردار کیا ہے کیونکہ یہ اقدامات حالات کے استحکام کیلئے نہایت خطرناک ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد غیر مشروط اوربلا رکاوٹ پہنچائی جانی چاہیے اور قطر کسی ایسی سکیورٹی ترتیب کو قبول نہیں کرتا جو ایک فریق کو دوسرے کی قیمت پر تحفظ فراہم کرے جن میں مجوزہ استحکام فورس جیسے تصورات بھی شامل ہیں۔


































