
غزہ : غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود مختلف علاقوں میں گولہ باری اور عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ میں المصدر گاؤں کے داخلی راستے پر سائیکل سواروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہوگئے۔ اسی علاقے میں ایک خاتون بھی بمباری کا شکار ہوئی۔ جبالیا میں بے گھروں کے کیمپ اور جبالیہ میں سڑک پر فائرنگ کرکے دو افراد کو شہید کردیا گیا۔
ادھر رفح کراسنگ کھلنے کے باوجود فلسطینیوں کو ریلیف نہ مل سکا۔ دو سے نو فروری کے درمیان طے شدہ سولہ سو کے بجائے صرف تین سو ستانوے افراد کو آمد ورفت کی اجازت ملی۔


































