
غزہ :غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے تین صحافیوں سمیت گیارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صحافیوں کو میڈیا وین پر حملہ کرکے شہید کیا گیا۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی دہشت گردی میں کوئی کمی نہ آسکی۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں امریکی اسپتال کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں تین فلسطینی صحافی شہید ہو گئے۔ البریج پناہ گزین کیمپ میں گولہ باری سے تین سگے بھائی شہید کئے گئے۔ دیرالبلاح میں باپ اور دس سالہ بیٹا۔ بنی سہیلہ میں 13 سالہ لڑکا اور خان یونس میں خاتون کو شہید کیا گیا۔ خان یونس اور البریج کیمپ میں فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔۔


































