
غزہ : غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے اکتالیس سالہ منار سعید المدهون کو جنوبی خان یونس میں گولی مار کر شہید کردیا۔ ادھر محمود قاسم نامی فلسطینی شہری غزہ سٹی کے مشرقی علاقوں میں قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔
ادھر اسرائیلی جنگی طیارے نے غزہ شہر میں برج شوا حضری پر نشریاتی اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ جنگی طیاروں نے غزہ کے مغرب میں بھی شہری علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے جنوب مشرق خان یونس میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جبکہ توپ خانے نے شہر کے جنوب مشرق کو نشانہ بنایا۔ قابض فوج کے ٹینکوں نے بھی جنوب مشرقی شہر دیر البلاح میں مسلسل فائرنگ کی۔


































