
دی ہیگ : صیہونی حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں نسل کشی کا الزام مسترد کر دیا اور کہا کہ دفاع اسرائیل کا موروثی حق ہے۔ عالمی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے اسرائیلی وکلا نے جنوبی افریقہ کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کا الزام حقائق کے خلاف قرار دیا۔انہوں نےکہا کہ حقیقت یہ ہے کہ رفح شہر حماس کے فوجی گڑھ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اسرائیل ایک ایسی جنگ میں مصروف ہے جس کو وہ نہ چاہتا تھا اور نہ اس نے شروع کی۔ اسرائیل اپنی قوم اور اپنے شہر یوں کا دفاع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کا رفح سے انخلاء کا مطالبہ حماس کی حمایت کو ظاہر کرتا ہے، جنوبی افریقہ کو سچائی میں دلچسپی نہیں، نہ ہی قانون یا انصاف میں دلچسپی ہے۔ اسرائیل کو غزہ سے انخلاء کا حکم نہیں دیا جانا چاہیے۔


































