
تل ابیب : اسرائیلی سکیورٹی ایجنسیوں نے سیاسی قیادت کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی سفارش کردی۔
اسرائیلی چینل تھرٹین کے مطابق سکیورٹی ایجنسیاں ایران کی داخلی صورتحال میں کسی بھی مداخلت کے نتیجے میں احتجاجی تحریکوں پر منی اثرات پڑنے کے خدشات ظاہرکر رہی ہیں۔ اور خبردار کررہی ہیں کہ کسی بھی قسم کی مداخلت جاری مظاہروں کو نقصان پہنچائے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فوج کو متحریک کرنے سمیت ایران کے ہر فوجی اقدام پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ چینل کے مطابق اسرائیلی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران بڑھتے ہوئے اندرونی بحران کے باعث اسرائیل پر حملے کا خطرہ مول نہیں لے گا۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے وزراء سے کہا ہے کہ وہ ایران سے متعلق بیانات دیتے وقت احتیاط سے کام لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس طرح کے ریمارکس ان کے دفتر کی منظوری سے جاری کئے جائیں۔


































