
غزہ : پچاس سے زائد بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے اسرائیلی رجسٹریشن طریقۂ کار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیاہے کہ نئی پابندیاں امدادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والی تریپن امدادی تنظیموں نے اسرائیلی اقدامات کو انسانی امداد کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ اور خبردار کیا ہےکہ جنگ بندی کے باوجود امدادی سرگرمیاں مفلوج ہوجائیں گی جس سے ضرورت مند شہریوں تک امداد کی فراہمی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ تنظیموں نے خبردار کیا کہ ان کی بندش سے صحت مراکز بند، خوراک کی تقسیم معطل اور پناہ گاہوں کی سپلائی چین منہدم ہو جائے گی۔ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی اقدامات انسانی امداد کے تسلسل کے لیے سنگین چیلنج بن رہے ہیں۔ این جی اوز نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فیصلہ واپس لے تاکہ شہریوں کو بروقت اور مناسب انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔


































