
اقوام متحدہ کے ادارے اوچا نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں انسانی بحران بڑھنے کا خطرہ ہے۔ غزہ میں اوچا کی ترجمان اولگا چیریفکو نے کہا کہ عالمی برادری امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، مگر ضروریات کی شدت امداد کی فراہمی کی رفتار سے کہیں زیادہ ہے۔ قابض اسرائیل کی جانب سے امداد ، داخلے پر پابندیوں کے سبب امدادی اشیاء کی مقدار محدود ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض حکام بھاری مشینری، ساز و سامان اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت کے لیے درکار پرزے بھی داخل کرنے سے روک رہے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے انسانی کاموں پر عائد پابندیاں اب بھی وسیع ہیں، صرف محدود راستے امداد کی ترسیل کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے رکاوٹیں فوری ختم کرنے پر زور دیا۔


































