
غزہ : اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے۔ جھڑپوں کے بعد فریقین میں جنگ بندی ہوگئی۔ اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ حملے میں دو سے تین مقامات کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ کارروائی غزہ سے راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی۔ طیاروں نے حماس کے تربیتی مراکز سمیت کئی اہداف کو نشانہ بنایا ۔ اس سے پہلے اسرائیلی جیل میں قید اسلامک جہاد کے رہنما خضر عدنان کے انتقال پر غزہ سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے 30 راکٹ فائر کیے گئے۔ دو غزہ کے مشرق میں سیدروت شہر میں گرے۔ راکٹ کے ٹکڑے لگنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ پر حملوں کے بعد صیہونی فوج اور فلسطینی گروپوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور جس کا رات تین بجے سے اطلاق ہوگیا ہے۔ جنگ بندی مصری، قطری اور اقوام متحدہ کے حکام کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔خضر عدنان 87 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد انتقال کرگئے تھے۔


































