
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں 3 افراد شہید ہو گئے۔
غزہ پر اسرائیلی حملے، وزارت صحت سربراہ کے بیٹے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبلہ پناہ گزین کیمپ کے قریب صیہونی فضائی حملے میں منیر البرش کا نوجوان بیٹا نشانہ بنا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ایک فلسطینی شجاعیہ حملے میں زندگی کی بازی ہار گیا، نصیرات میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی لڑکی دم توڑ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم از کم تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان میں حداتا اور حاریس کے درمیان ایک مکان کو شدید فضائی حملے میں نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی۔
الجزیرہ نے سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی اور اس دوران مکان تباہ ہوا، حملے میں جانی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

































