
جنیوا: ہیومین رائٹس واچ نے اسرائیلی حکومت کے انسانی حقوق کے اصولوں کی پاسداری نہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی نئی سربراہ ترانہ حسن نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی موجودہ حالت اور خاص طور پر عدلیہ پر حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ یہ انسانی حقوق کی پاسداری کرنے والی حکومت نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی حکومت ہے جو درحقیقت اپنے ہی عوام کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مذہبی قوم پرست حکومت کی طرف سے عدلیہ کی منصوبہ بند تبدیلی انسانی حقوق کے لیے ایک آفت ہو گی۔ امریکا اور دیگر اتحادیوں کو اسرائیلی بدسلوکی کے لیے اسے جوابدہ بنانے اور راستہ بدلنے پر آمادہ کرنے کے لیے مزید کچھ کرنا ہوگا۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے چیف ترجمان لیور ہیات نے کہا کہ ترانہ حسن کا بیان اس بات کی واضح مثال ہے کہ وہ اور ان کی تنظیم کتنی متعصب ہیں۔


































