
FILE PHOTO: Israeli Foreign Minister Israel Katz looks on, amid the ongoing conflict in Gaza between Israel and Hamas, in Jerusalem, November 7, 2024. REUTERS/Ronen Zvulun/File Photo
تل ابیب : اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں نام نہاد یلو لائن سے ایک ملی میٹر بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ جب تک حماس کو غیر مسلح نہ کر دیا جائے۔اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھے گا اور حماس کو ہتھیاروں اور سرنگوں سمیت مکمل طور پر غیر مسلح کرنا ہوگا۔ کاٹز نے اخبار یدیعوت اہرنوٹ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں آخری سرنگ کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔کاٹز کے مطابق وزارت دفاع نے شیلڈ آف اسرائیل نامی طویل مدتی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اگلے دس سال میں دفاعی بجٹ میں 350 ارب شیکل یعنی نوے ارب ڈالر اضافہ ہوگا۔ ملک کو خودمختار دفاع کے لیے ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔


































