
بیروت : حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری سے 70 فیصد صیہونی قیدی ہلاک ہوچکے ہیں جنہیں حماس نے طوفان الاقصیٰ کے دوران حراست میں لیا تھا۔ حماس کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے لبنان کے المنار ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہےکہ صیہونی دشمن طاقت کے ذریعے بقیہ قیدیوں کو بازیاب کروانا چاہتا ہے۔ الحیہ نے حماس کے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے میں اسرائیلی جارحیت کے مکمل اور جامع خاتمے، غزہ سے تمام اسرائیلی افواج کے انخلاء اور پھر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہونا ضروری ہے۔


































