Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 10 فلسطینی شہید، 17 زخمی

غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں مزید دس فلسطینی شہید اور سترہ زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے رفح ۔غزہ سٹی۔ اور المواسی میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ شہید ہونیوالوں میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔ گذشتہ روز جنگی طیاروں نے بیت لاہیہ میں انڈونیشین اسپتال اور کمال عدوان اسپتال میں درندگی کا مظاہرہ کیا تھا اسپتال کے احاطے اور اطراف میں لگےخیموں پر بم برسادئے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور دونوں اسپتالوں میں خواتین اور بچوں سمیت پچاس سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔
ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک چوکی پر ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ ایک سیکورٹی گارڈ نے اسے اس وقت گولی ماری جب اس نے وہاں موجود فوجیوں پر پٹاخے پھینکے اور اس سے ایک چاقو برآمد ہوا۔

مزید پڑھیے

Most Popular