
بیروت : جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، نو افراد شہید ہوگئے۔ لبنانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پانچ افراد جنوبی لبنان کے قصبے انصاریہ جبکہ چار قدمس کے علاقے میں اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے، اسرائیلی نے بیروت میں گاڑیوں کو بھی ٹارگٹ کیا۔ اسرائیلی فوج کی دریائے زہرانی کے رہائشیوں کو بھی علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اسرائیل کے علاقوں میٹولا، کفر گیلادی اور کریات شمونہ پر راکٹ حملے کیے۔


































