
دمشق: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شام پر حملہ کردیا۔ صیہونی فوج نے شامی فوج کے کمپاؤنڈ، ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔ اسرائیلی حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹوں کے جواب میں بمباری کی گئی۔ اسرائیلی بم باری سے شام کے دارالحکومت دمشق کے آس پاس دھماکے سنے گئے۔ اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


































