
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں فضائی حملے کرکے ایک صحافی سمیت مزید پچیس فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیرالبلاح میں بلدیہ کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم تھے۔ حملے میں بارہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں تین اسکولوں پر بم برسائے ۔ان اسکولوں میں المقدسہ ، الماجدہ وسیلہ اور یافا خاندانوں کے لوگ پناہ گزین تھے۔ حملے میں دس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے اس جگہ کو محفوظ قرار دیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ شہرکے الرمل محلے میں المقدسہ فیملی اسکول کو نشانہ بنا کر مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ الصفاوی محلے میں صحافی محمد بعلوش کو بمباری کرکے قتل کردیا۔


































