Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی کارروائیاں فلسطینیوں کے وجود کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، فلسطینی صدر

نیویارک : فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی پالیسیاں محض دو ریاستی حل کو کمزور کرنے تک محدود نہیں رہیں بلکہ اب فلسطینیوں کی زندگی اور وجود کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہیں۔ محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ فلسطینی تاریخ کے خطرناک ترین ادوار میں سے ایک سے گزر رہے ہیں، جہاں قتل، تباہی، بھوک اور بے دخلی کا سامنا ہے۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ غزہ میں محلے، شہر، پناہ گزین کیمپ، اسکول، جامعات، اسپتال، مساجد اور گرجا گھر تباہ کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کو فلسطینی سرزمین کی تقسیم اور جبری بے دخلی کا باعث قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر دو ریاستی حل پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ محمود عباس نے کہا کہ دو ریاستی حل کو بچانے کا آغاز فلسطینی ریاست کے لیے مختص زمین کے تحفظ اور وہاں آباد فلسطینیوں کے تحفظ سے ہونا چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular