
دوحہ : حماس رہنما خالد مشعل نے خبردار کیا ہےکہ اسرائیلی اقدامات مسجد اقصیٰ پر مکمل کنٹرول اور غلبے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ اس کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خالد مشعل نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی اقدامات سے خبردار کیا ہے۔ خالد مشعل نے ایک بیان میں مسجد اقصیٰ کے تحفظ کیلئے مزاحمت اور جہاد کی حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ خالد مشعل کے مطابق اسرائیلی اقدامات میں مسجد اقصیٰ کو چالیس روز کے لیے بند کرنا، صیہونی گروہوں کے دھاووں کو آسان بنانے کے لیے وقت کی تقسیم مسلط کرنا اور صحن میں موجود اہم سہولیات کو خالی کرانے کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے اور اس کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ مشعل نے عرب اور مسلم اکثریتی ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطین کی حمایت کریں، جبکہ فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ میں اپنی مستقل موجودگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

































