
نیویارک: اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ اسرائیل پاگل پن کو اس وقت تک نہیں روکے گا جب تک ہم اسے نہیں روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کریں۔ اسے اسلحے کی فراہمی روکیں۔ اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور سیاسی تعلقات اس وقت تک معطل کر دیں جب تک کہ وہ حملے بند نہ کر دے۔
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارٹن گرفتھ نے اسرائیل کی فوجی کارروائی کی وجہ سے غزہ میں "تکلیف اور مصائب” کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے اور کہا ہے کہ جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر بلند ہونے والی آوازوں کو دبایا نہیں جاسکتا۔
ڈنمارک کے وزیرخارجہ لارس لوکّے راسموسن نے اسرائیل سے بین الاقوامی عدالت کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے رفح میں فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔


































