Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

غزہ جنگ میں اسرائیل کو بھاری جانی، نفسیاتی اور مالی نقصانات ہوئے، اسرائیلی جنرل

تل ابیب : اسرائیلی ریزرو جنرل اسحاق برک نے اعتراف کیا ہےکہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو بھاری جانی، نفسیاتی اور مالی نقصانات اٹھانا پڑے ہیں۔ جبکہ حماس کو شکست دینے میں ناکامی ایک واضح حقیقت بن چکی ہے۔ اسرائیلی چینل 13 کو انٹرویو میں جنرل اسحاق برک نے انکشاف کیا کہ اسرائیل میں دو ہزار سے زائد ہلاکتیں اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں میں اسرائیل نے قومی اور سماجی استحکام کھو دیا ہے، جبکہ سینکڑوں ارب شیکل کا مالی نقصان بھی ہوا۔ برک نے واضح کیا کہ اسرائیل جاری جنگ کے باوجود حماس کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے انسانی نقصانات کے ساتھ ساتھ فوجیوں اور آبادکاروں میں شدید نفسیاتی اور جسمانی صدمات کا بھی اعتراف کیا۔ برک نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو جمود کا شکار اور اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام سمجھا جس کے بعد انہوں نے مداخلت کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج میں پی ٹی ایس ڈی کے کیسز میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ 22 ہزار سے زائد اہلکار جنگی صدمات کا علاج کروا رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular