Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے مغربی کنارے میں 6 ہزار ایکڑ زمین قبضہ کرلی

تل ابیب : اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسمورٹچ نے مغربی کنارے کی چھ ہزار ایکڑ کے قریب فلسطینی زمین کو ضبط کرنے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی چینل 14 نے اس اقدام کو ایک ڈرامائی پیش رفت قرار دیا ہے جس سے علاقائی منصوبہ بندی پر اثر انداز ہونے اور علاقے کی نئی شکل دینے کی توقع ہے۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ یہ عمل آبادکاری کیلئے زمین کے حصول کا تسلسل ہے۔ یہ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ہم بستیوں کو مضبوط کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زمینی حقائق کا تعین کرتے ہیں اور فلسطینی ریاست کے قیام کو ناکام بناتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ القدس کے مشرق میں واقع معالے ادومیم کی غیر قانونی اسرائیلی بستی کو جنوب میں 642 ایکڑ تک بڑھایا جائے گا، جس سے کیدار کی غیر قانونی بستی سے منسلک ایک آبادکاری کا سلسلہ قائم ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular