Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کا سینکڑوں شہدا کی لاشیں واپس کرنے سے انکار

غزہ : حماس نے کہاہےکہ اسرائیلی حکام غزہ میں نسل کشی کے دوران تحویل میں لی گئی سینکڑوں فلسطینی شہداء کی لاشیں واپس کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ حماس نے لاشیں روکنے کو عالمی خاموشی کے سائے میں ہونے والا ایک سفاک جرم قرار دیا ہے۔ تحریک کا کہنا ہے کہ کئی لاشیں دہائیوں سے نام نہاد نمبر والی قبروں میں رکھی گئی ہیں، جن کے بارے میں اہلِ خانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ حماس کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی تقریباً دس ہزار فلسطینی شہداء لاپتہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں بھاری مشینری اور ضروری آلات کی شدید کمی ہے، جس کی بنیادی وجہ اسرائیل کی جانب سے ان کی ترسیل پر پابندی ہے۔ تحریک نے کہا کہ اس رکاوٹ کے باعث لاشوں کی بازیابی اور تدفین کے عمل میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل پر فوری دباؤ ڈالا جائے تاکہ شہداء کی لاشیں واپس کی جائیں اور رفح کراسنگ کھولی جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular