Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

اسرائیل فلسطینیوں کی بے دخلی اور نئی تعمیرات کے فیصلے سے باز رہے، یورپی یونین

برسلز : یورپی یونین نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مکانات زبردستی خالی کراکر گرانے اور وہاں 4000 نئے گھر بنانے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔یورپی یونین کے 14 ممالک فرانس، بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، جرمنی، یونان آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، اسپین اور سویڈن نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہمیں اسرائیل کے غرب الاردن میں 4000 نئے گھروں کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے فیصلے پر شدید تشویش ہے یہ اقدام نئے دو ریاستی حل میں مزید مشکلات پیدا کریں گےاعلامیے کے مطابق نئی اسرائیلی آبادکاری نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جامع اور پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹ ہے تعمیرات اور فلسطینیوں کے مکانات کو گرا کر ان کی بے دخلی مشرقی یروشلم اور سی ایریا میں فلسطینیوں کی آبادی کو جان بوجھ کر کم کرنے اور اس کے نتیجے میں مستقبل میں ایک فلسطینی ریاست کے قیام کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اعلامیے کے آخر میں اسرائیل پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکام عمارتوں کو گرانے اور فلسطینیوں کی بے دخلی اور نئی تعمیرات کے فیصلے سے باز رہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular