
غزہ: غزہ میں وزارت صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیاراستعمال کر رہی ہے۔ ان ہتھیاروں کے استعمال سے لاشیں بخارات بن کر تحلیل ہوجاتی ہیں۔
غزہ میں خوراک کی ترسیل بھی گذشتہ دو ماہ کے دوران انتہائی کم سطح پر آگئی ہے۔ جس سے قحط کے خدشات سر اٹھارہے ہیں۔ جبکہ انروا نے بھی کرم شال شالون کراسنگ سے امداد کی فراہمی روک دی ہے۔
13 ماہ سے جاری بربریت کے مظاہرے میں اب تک چوالیس ہزار چار سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


































