Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے غزہ میں زرد لکیر کو مزید اندر تک منتقل کردیا

لندن : سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں زرد لکیر کو مزید اندر تک منتقل کر دیا ہے جس سے فلسطینیوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ بی بی سی کے جائزے کے مطابق، بیت لاہیہ، جبالیا اور الطفاح میں اسرائیل نے پہلے بلاکس نصب کیے اور بعد میں اُنہیں غزہ کے اندر مزید آگے منتقل کردیا۔ مجموعی طور پر سولہ مقامات پر یہ تبدیلی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق الطفاح میں سات بلاکس کو ستائیس نومبر سے پچیس دسمبر کے درمیان دو سو پچانوے میٹر حرکت دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دو سو پانچ بلاکس بھی نقشوں کے مطابق لائن سے کہیں زیادہ اندر نصب ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ زمینی حالات اور موجودہ صورتحال کے مطابق صرف یلو لائن کی بصری نشاندہی کررہی ہے۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اکتوبر میں وارننگ دی تھی کہ یلو لائن عبور کرنیوالے کسی بھی شخص کو آگ کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے بعد اس لائن کے گرد متعدد مہلک واقعات پیش آئے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular