
نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سپاہ پاسداران کے جنرل حسن صیاد خدائی کو اسرائیلی کارندوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل نے امریکی حکام کو رپورٹ دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس قتل میں اس کے اپنے کارندے ملوث ہیں۔ امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ کرنل خدائی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ممکنہ طور پر جولائی 2021ء میں مکمل کی گئی تھی۔ جنرل حسن صیاد خدائی کو اتوار کے روز تہران کی مجاہدین اسٹریٹ سے گزرتے ہوئے اپنی گاڑی میں گھر کی جانب جاتے ہوئے شہید کیا گیا تھا۔ 2 موٹر سائیکل سواروں نے انہیں 5 گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کیا۔


































