
پیرس : ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز(ایم ایس ایف) نے کہاہے کہ اسرائیل نے ناکابندی کے خاتمے کا ڈرامہ رچانے کیلئے انسانی امداد کی محدود مقدار کے غزہ میں داخلے کی اجازت دی ہے۔ایم ایس ایف کے خان یونس میں ایمرجنسی کوآرڈینیٹر پیسکل کوئسارڈ نے کہا کہ مہینوں کے مکمل محاصرے کے بعد اتنی کم مقدار میں امداد کی اجازت دینے کا فیصلہ اسرائیل کا غزہ میں لوگوں کو بھوک سے مارنے کے الزامات سے بچنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ حقیقت میں وہ انہیں بمشکل ہی زندہ رکھنا چاہتا ہے۔ کوئسارڈ نے مزید کہا کہ اسرائیلی منصوبہ امداد کو آلہ کار بنانے کا ایک طریقہ ہے تاکہ اس کے ذریعے فوجی مقاصد کو آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نےکہاہے کہ غزہ میں لوگوں کو طبی دیکھ بھال اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔اسرائیلی حکام کو صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تباہی کو روکنا چاہیے۔چجو اس کی نسلی صفائی کی مہم کو آگے بڑھا رہا ہے۔


































