
تل ابیب: اسرائیلی نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے دفاعی حکام کو غزہ میں فوجی حکومت کے قیام اور شہر پر قبضے کا منصوبہ پیش کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔جس پر ایک رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی تعمیر نو اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کم از کم ساڑھے پانچ ارب ڈالر یا بیس ارب شیکل کی سالانہ ضرورت پڑے گی۔ کم از کم پانچ ڈویژن فوج غزہ میں تعینات کرنا پڑے گی اس کے علاوہ چار سو افراد پر مشتمل حکومتی اہلکاروں اور افسران کی تعیناتی، دفاعی حصار اور حماس کی سرنگوں کے خاتمے کے طویل آپریشن کے چیلنجز بھی درپیش ہوں گے۔اسرائیلی وزیر دفاع یو آ گیلنٹ پہلے ہی غزہ میں فوجی حکومت کے قیام کے منصوبے کو مسترد کرچکے ہیں۔


































