
An explosion erupts following strikes near Azadi Tower close to Mehrabad International Airport in Tehran on March 7, 2026. The United States and Israel launched strikes against Iran on February 28, sparking swift retaliation by the Islamic republic which responded with missile attacks across the region. The war has dragged in global powers, upended the world’s energy and transport sectors, and brought chaos to even usually peaceful areas of the volatile region. (Photo by ATTA KENARE / AFP)
تہران : تہران میں مرکزی ریفائنری پر اسرائیلی حملے میں آگ بھڑک اٹھی۔ جسے کئی گھنٹے بعد بھی بجھایا نہیں جاسکا۔ اسرائیلی حملوں میں مزید چھبیس افراد شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ ایرانی حملوں میں ڈیڑھ سو اسرائیلی زخمی ہوئے۔ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے نویں روز میں داخل ہوگئے۔ اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران میں دو مقامات پر آئل ڈپو کو نشانہ بنایا جس سے فیول ڈپو اور آئل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ کرج پر حملے میں چھ افراد شہید ہوئے۔ جبکہ نجف آباد شہر میں بیس افراد جان سے گئے۔ اسرائیل نے 48 گھنٹوں میں ایران میں 300 جبکہ لبنان میں 170 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی ہلال احمر نے کہا ہےکہ حملوں میں ایک ہزار شہری املاک تباہ ہوئیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ریفائنری پر جوابی حملہ کیا جبکہ بحرین کے الجفیر اڈے پر امریکی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔ کویت میں عریفجان بیس پر ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا گیا کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فیول ٹینکوں پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ جس میں دو کویتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ دبئی میں مرینا ہوٹل امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں پر حملہ کیا گیا۔میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ اردبیل میں بھی کئی مقامات پر ڈرون حملے کئے گئے۔ بحرین میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں کی مدد سے نشانہ بنایا ہے۔ جس سے واٹر ڈی سلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا۔
پاسداران انقلاب نے چوبیس گھنٹوں میں 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حملوں میں اب تک دو ہزار کے قریب اسرائیلیوں کو اسپتال لایا گیا۔


































