
تہران : اسرائیل کی شمالی اور جنوبی لبنان میں وحشیانہ بمباری سے رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ حملے میں ایک ہی گھر کے چار افراد سمیت تیرہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے کریات شمونہ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ زمینی جھڑپوں میں پانچ اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ حزب اللہ کے حملوں میں تین مرکاوا ٹینک تباہ ہوگئے۔


































