
تل ابیب : صیہونی فوج نے بار بار جھٹلانے کے بعد گذشتہ ماہ غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکار کو ٹینک فائر سے ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا۔ اسرائیلی فوج نے انیس مارچ کو دیر البلاح میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر حملے اور ایک رکن کی ہلاکت کی ذمہ داری سے انکار کیا تھا۔ بار بار انکار کے بعد گذشتہ روز صیہونی فوج نے پرانا جواز گھڑا ہے کہ فوجیوں نے درحقیقت اقوام متحدہ کے کارکن کو عمارت میں دشمن کی موجودگی کے طور پر غلط شناخت کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ دشمن کی موجودگی کا اندازہ لگانے کی وجہ سے عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ صیہونی فوج نے کہا کہ تحقیقات کے ابتدائی نتائج اقوام متحدہ کے ساتھ شیئر کیے ہیں اور مکمل نتیجہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس نے مزید کہا کہ فوج کو اس سنگین واقعے پر افسوس ہے اور وہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اضافی اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔


































