Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

اسلامی مزاحمت شام کا تشخص ہے، اس اہم خصوصیت کو باقی رہنا چاہئے، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی مزاحمت کو شام کا شاندار تشخص قرار دیا اور کہاکہ خطے میں شام کا خاص مقام اسی شاندار تشخص کی بدولت ہے اور یہ اہم خصوصیت باقی رہنی چاہئے۔ شام کے صدر بشار السد سے ملاقات میں ولی امر مسلمین نے کہاکہ ایران اور شام دونوں اسلامی مزاحمتی بلاک کا حصہ ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کو اہم قرار دیا۔ ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ مغربی طاقتیں اور خطے میں ان کے پٹھو حکمران شام کے خلاف جنگ شروع کر کے اس ملک کے سیاسی نظام کو سرنگوں کرنا چاہتے تھے اور یوں شام کو خطے کی مساواتوں سے حذف کر دینے کے درپے تھے لیکن وہ ناکام رہے اور اب وہ مختلف طریقوں، جیسے ایسے جھوٹے وعدے جن پر وہ ہر گز عمل پیرا نہیں ہوں گے، شام کو خطے کی مساواتوں سے نکال باہر کرنا چاہتے ہیں۔ سب کو چاہئے کہ وہ شامی حکومت کی اہم خوبی یعنی مزاحمت کو دیکھیں۔ انہوں نے ایران اور شام پر امریکہ اور یورپ کی جانب سے سیاسی اور اقتصادی دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں باہمی تعاون کو منظم کرنے کے ذریعے ان حالات سے باہر نکلنا ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular