
دمشق : امریکی فوج نے شام سے داعش کے دہشت گردوں کی عراق منتقلی شروع کردی۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق اب تک کم ازکم ڈیڑھ سو دہشت گرد شام سے عراق بھیجے جا چکے ہیں جبکہ مزید سات ہزار کی عراق منتقلی ابھی باقی ہے ۔یہ اقدام شامی فوج اور کرد ملیشیا ایس ڈی ایف کے درمیان لڑائی کے بعد کیا گیا۔ کرد جنگجوؤں سے ترکیہ کو بھی مسئلہ رہا ہے اور ترکیہ انہیں دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ تاہم امریکا ان کردوں کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔ ۔


































