
بغداد : الحشد الشعبی نے سامراء کے جنوبی علاقے کو داعش کے دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے بڑی اور کامیاب کارروائی کی ہے۔ جس کے دوران شمالی عراق کے گاؤں قرہ سالم کے قریب جھڑپوں میں 5 افراد شہید اور 6زخمی ہوگئے۔ جن میں 4 فوجی اور ایک شہری شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے فورسز کی 126ویں بریگیڈ ہیڈ کواٹر پر حملہ کیا۔ دوسری جانب داعش کے دہشتگردوں نے صوبہ کرکوک کے علاقے التون کوبری میں آدھی رات کو دہشتگردانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ۔جنوبی کرکوک کے علاقے لهیبان میں داعش کے دہشت گردوں نے 16 گھروں کو آگ لگا دی۔


































