
بچے کو تربیت کرنے کا صرف اور صرف راستہ وعظ و نصیحت نہیں ہے کیونکہ ابھی تک اس کی شناخت اس سطح تک نہیں پہنچی بلکہ اس کی کہانیوں، ڈرائنگ، گیمز اور مختلف طریقوں کے ذریعے تربیت کریں۔
صرف وعظ و نصیحت بچے کو تھکا دیتی ہیں۔ والدین اور اساتذہ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بچے کی شخصیت میں استقلال، حرّیت، آزاد خیالی اور تفکر و تحلیل کی صلاحیت کو لاشعوری طور پر بچے میں پروان چڑھاتے ہیں۔


































