
کیا ڈپریشن انسان کی ذاتی کمزوری کا دوسرا نام ہے
جس طرح شوگر اور بلڈ پریشر کا بڑھ جانا، ایک بیماری ہے اسی طرح ڈپریشن بھی ایک بیماری ہے۔ یہ بیماری کسی بھی انسان کو ہو سکتی ہے خواہ وہ اندر سے کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو۔
جیسے اور بیماریوں کے مریض ہمدردی اور علاج کے مستحق ہوتے ہیں اسی طرح سے ڈپریشن کے مریض بھی ہمدردی اور علاج کے مستحق ہوتے ہیں، تنقید اور مذاق اڑائے جانے کے نہیں۔


































