Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عراقی مزاحمت کاروں نے امریکی ری فیولنگ طیارہ مارا گرایا، ایران کا امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن پر میزائل حملہ

تہران: اسرائیل اور ایران نے ایک دوسرے کیخلاف رات بھر فضائی اور میزائل حملے کئے۔ ادھر عراقی مزاحمت کاروں نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مارا گرایا جبکہ دوسرے طیارے کو نقصان پہنچا۔ اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں ایران پر 200 سے زائد اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ لڑاکا طیاروں نے بڑے پیمانے پر حملے کیے، ایران کے بیلسٹک میزائل لانچرز، فضائی دفاعی نظام اور اسلحہ تیار کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے ایران میں نیوکلیئر پروگرام کی اہم سائٹس پر بھی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ تہران کے قریب طالقان میں واقع سائٹ کو جنگی جہازوں نے نشانہ بنایا ہے۔ ادھر ایران نے تل ابیب کے مرکز اور امریکی فوج کے اڈوں کی جانب میزائل اور ڈرون داغے۔ حملوں کے بعد اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر افراتفری مچ گئی۔ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔
عراقی مزاحمت کاروں نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا اور طیارے میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی مغربی عراق میں امریکی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایندھن بھرنے والے طیارہ کے سی 135 مغربی عراق میں گرا اور دوسرا بحفاظت لینڈ کر گیا۔ جبکہ اربیل میں فوجی اڈے پر حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ کردستان علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں کئی فرانسیسی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular