
بغداد : عراقی مزاحمتی گروپوں نے کروز میزائل سے اسرائیل کی حیفا بندرگاہ میں "اہم اہداف” کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی میڈیا نے جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات میں دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی بحریہ نے خلیج ایلات پر ایک فضائی ہدف کو روکا۔ اس سے قبل عراقی گروپوں نے بندرگاہ کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ عراقی دھڑوں نے ٹیلی گرام کے ذریعے بیان میں کہا ہے کہ اس نے یہ حملہ غزہ کی حمایت میں اور اسرائیل کی طرف سے کیے گئے "قتل عام” کے جواب میں کیا ہے۔ مزاحمت اسلامی عراق کے نام سے عراقی دھڑوں نے کہا کہ انہوں نے ڈرون کے ذریعے جنوبی اسرائیل کے علاقے ایلات میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔


































