
Abdul Latif Rashid is seen at the parliament in Baghdad, Iraq, on Oct. 13, 2022. (Iraqi Parliament/Handout via Xinhua/IANS)
بغداد: عراقی پارلیمنٹ نے انتخابات میں بڑی جماعتوں کا کردار محدود کرنے کے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ پارلیمنٹ نے 12 کے مقابلے میں 206 ووٹوں سے انتخابی قوانین میں ترمیم منظور کرلیں۔ 329 رکنی ایوان میں باقی ارکان غیر حاضر رہے۔ نئے قانون کو ایران کی حامی جماعتوں کے اتحاد کی وسیع حمایت حاصل ہے۔ 2021 میں احتجاج مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ نے نیا قانون منظور کیا تھا جس کے تحت چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جیت کے امکانات بڑھ گئے تھے۔ اس قانون کی منظوری میں امریکی کردار نمایاں رہا تاکہ ایران کی حامی جماعتوں کا کردار محدود کیا جائے۔ اس قانون کے تحت ہونیوالے الیکشن میں ایران کی حامی جماعتیں پارلیمنٹ میں اپنی نصف نشستوں سے محروم ہوگئی تھیں۔ نئی ترمیم سے 2021 میں انتخابات سے پہلے منظورکیا گیا کلیدی قانون منسوخ ہوگیا ہے اور ہر گورنریٹ میں انتخابی ضلع کے پرانا نظام بحال ہوگیا ہے۔ جبکہ چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے نشستیں جیتنے کے امکانات محدود ہوجائیں گے۔


































