
بغداد : عراق کے صدر گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے کردستان کے وزیر داخلہ رائبر احمد کو صدر اور اپنے کزن محمد جعفر الصدر کو وزیر اعظم کے لیے نامزد کردیا۔ سنی خودمختاری اتحاد، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی اورصدر گروپ نے ملک بچاؤ کے نام سے پارلیمنٹ میں سب سے بڑا بلاک ہونے کا دعوی کیا ہے مقتدی الصدر نے ایک بیان میں سہ فریقی اتحاد کو وطن بچانے کے لیے ایک منفرد اور اہم کامیابی قرار دیا ہے، اور بغیر کسی تاخیر کے قومی اکثریتی حکومت کی تشکیل کی امید ظاہر کی ہے۔


































