
بغداد : عراق میں امریکا کا ایک اور فوجی اڈہ راکٹوں کانشانہ بن گیا دارالحکومت بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ پر کئی راکٹ فائر کئے گئے۔ وکٹوریا ایک اہم فوجی اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجائش ہے اور یہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہے اور اس میں جہازوں کی اڑان کے لئے رن وے بھی بنا ہوا ہے۔صابرین نیوز ایجنسی کے مطابق وکٹوریہ چھاؤنی میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ فوری طور کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے.


































