Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عراق کا مشرق وسطیٰ اور یورپ کو ملانے کے منصوبے کا اعلان

بغداد: عراق نے مشرق وسطیٰ اور یورپ کو ملانے کے لئے 17 ارب ڈالر کے روٹ ٹو ڈیویلپمنٹ منصوبے کا اعلان کردیا۔ عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے بغداد میں خلیج تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کانفرنس سے خطاب میں منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ معاشی لائن فراہم کرے گا اور تاریخ اور ثقافتوں کو جوڑ کر ایسا خطہ بنائے گا جہاں کوئی بھی سرمایہ کاری کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کی یہاں ایک مستحکم اور محفوظ بغداد میں موجودگی، مواقعوں اور ارادوں سے بھرپور ہے، اور اس کے ذریعے ہم حل تلاش کریں گے۔روٹ ٹو ڈیویلپمنٹ منصوبہ 1200 کلومیٹر طویل دو رویہ ریل نیٹ ورک پر مشتمل ہوگا۔ یہ منصوبہ عراق کے جنوبی ساحل پر واقع الفا بندرگاہ کو ترکیہ سے متصل سڑکوں اور ریلوے ٹریکس سے جوڑے گا۔ اور آگے یورپ کے ریلوے ٹریکس اور سڑکوں کے جال سے منسلک ہوجائے گا۔ الفا بندرگاہ سےروانہ ہونے والے مسافروں اور سامان کیلئے نیا موٹروے بھی تعمیر کیا جائے گا۔ عراقی حکومت نے منصوبے کا تخمینہ 17 ارب ڈالر لگایا ہے جس سے 4 ارب ڈالر سالانہ کی آمدنی ہوگی اور تقریباً ایک لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular