Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران کی دھمکی، اسرائیل لبنان میں جنگ روکنے پر رضامند

واشنگٹن : ایران کے امریکا سے رابطے منقطع کرنے پر اسرائیل لبنان میں جنگ روکنے پر رضامند ہوگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطے کے بعد دعویٰ کیاہےکہ اسرائیل اور حزب اللہ لبنان میں جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد لبنان کی صورتحال میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور بیروت کی جانب کسی بھی فوجی پیش قدمی کو روک دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز گفتگو ہوئی، جس کے بعد بیروت میں فوج بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں رہا، جبکہ جو فوجی دستے روانہ ہو چکے تھے انہیں بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے نمائندوں نے حزب اللہ کے ساتھ بھی رابطہ کیا، جس کے نتیجے میں فریقین فائرنگ بند کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ پر حملہ نہ کرنے اور حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس سے سرحدی کشیدگی میں کمی آنے کی توقع ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ بھی مذاکرات تیزی سے جاری ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular