Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران کا ایٹمی تنصیبات کے غیر مشروط معائنہ کی اجازت سے انکار

تہران : ایران نے امریکی حملوں میں نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار کرتے ہوئے آئی اے ای اے سے جنگ کے بعد کی شرائط طے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تہران میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے معائنے کو قبول نہیں کرے گا جس کے لیے کوئی واضح فریم ورک موجود نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ جوہری تنصیبات کے معائنے پر سیاسی اور نفسیاتی دباؤ کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ کے بعد کی شرائط طے کی جاتی ہیں تو آئی اے ای اے کو انہیں باضابطہ طور پر اعلان کے ذریعے واضح کرنا ہوگا، تاکہ ایران اس کے مطابق عمل کرتے ہوئے معائنوں کی اجازت دے سکے۔
ایران نے اس مؤقف سے تحریری طور پر بھی آئی اے ای اے کو آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ واضح، متعین اور ضابطہ بند کیا جانا ضروری ہے کہ اگر کسی ایسے جوہری صنعت پر فوجی حملہ کیا جائے جو آئی اے ای اے کے ساتھ رجسٹرڈ اور اس کی نگرانی میں ہو تو اس صورت میں کیا اقدامات کیے جائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular