
واشنگٹن : ایران کی استقامت نے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ ایران پر امریکی حملہ صدر ٹرمپ کی مداخلت پر عین وقت پر مؤخر کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی خلیجی ملکوں کی سفارتی کوششوں کے باعث عمل میں آئی ٹرمپ نے مشیروں کو بتایا کہ وہ صرف اسی صورت فوجی کارروائی کی اجازت دیں گے جب نتیجہ واضح اور فیصلہ کن ہو۔ حکام نے خبردار کیا تھا کہ حملے سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی اور امریکا کے پاس بڑے پیمانے پر ایرانی جوابی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے میں مطلوبہ وسائل بھی محدود ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی امریکی صدر سے کارروائی موخر کرنے کی سفارش کی تھی.


































