
تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خودکش ڈرون معراج 532 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جو 50 کلوگرام تک کے وارہیڈ کے ساتھ تین گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔ یہ ڈرون 12 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے 450 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔ اس نئے ڈرون کی خاص بات اس کا ایزی سیٹ اپ ہے اور ڈرون آپریٹر ٹیم بہت قلیل وقت میں اسے آپریشن کے لئے آمادہ کرکے اڑا سکتی ہے جس سے اس کی افادیت اور اہمیت بڑھ جاتی ہے۔


































