Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

ایران کی اسلامی جمہوریت نے تسلط پسندانہ نظام کا حساب کتاب درھم برھم کر دیا، ولی امر المسلمین

تہران : ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے درمیان دشمنی اور جوہری طاقتوں کی بڑھتی ہوئی محاذ آرائی نے دوسرے ممالک کے لیے چیلنجز کو مزید بڑھا دیا ہے۔پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات نے تمام ملکوں کے لیے بہت سی دشواریاں پیدا کردی ہیں۔بڑی طاقتوں کی محاذ آرائی، ایٹمی طاقتوں کی ایک دوسرے کو دھمکیاں، یورپ کے قریب جنگ کا آغاز ، عالمی وبا کا پھیلاؤ اور غذائی قلت ایسے اسباب ہیں جس نے دنیا کو ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے جہاں ملکوں کا انتظام چلانا مشکل اور پیچیدہ ہوگیا ہے۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ ایران دوسرے ممالک کو درپیش چیلنجز کے ساتھ ساتھ عالمی طاقتوں کے پیدا کردہ چیلنجز سےبھی نبرد آزما ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران نے دنیا میں اسلامی جمہوریت کا نیا نمونہ پیش کرکے، تسلط پسندانہ نظام کے حساب کتاب کو درھم برھم کر دیا ہے۔ ایران ہر دشمنی اور مخاصمت کے مقابلے میں سینہ سپر ہے اور ترقی اور کامیابی کے راستے پر گامزن ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular