
تہران : ایران نے شامی فوج کی مدد کیلئے فوج بھیجنے کا عندیہ دے دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر دمشق سرکاری درخواست کرے تو ایران شام میں جہاں دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے کا مقابلہ کر رہی ہے۔ اپنے فوجیوں کی تعیناتی پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ قطر کے نیوز آؤٹ لیٹ نیو عرب سے انٹرویو میں عراقچی نے خبردار کیا کہ شمال مغربی شام میں دہشت گردوں کا حملہ ایران کے مقابلے میں ترکی اور عراق جیسے پڑوسی ممالک کے لیے زیادہ سنگین سیکیورٹی خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال کو پرسکون کرنے اور دیرپا حل کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے تیاریاں جاری ہیں۔ عراقچی نےکہا کہ ایران عرب ممالک میں مزاحمتی دھڑوں کو کمانڈ کرتا ہے اور نہ ہی ان سے تنظیمی روابط رکھتا ہے۔ البتہ وہ ان کے مقصد کی حمایت اور ضرورت پڑنے پر مدد فراہم کرتا ہے۔


































